ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل پی ایل ڈی بینک کے انتخابات میں سابق ایم ایل اے سنیل نائک کی ٹیم کو زبردست کامیابی

بھٹکل پی ایل ڈی بینک کے انتخابات میں سابق ایم ایل اے سنیل نائک کی ٹیم کو زبردست کامیابی

Mon, 28 Aug 2023 11:38:22    S.O. News Service

بھٹکل ،28 / اگست (ایس او نیوز) بھٹکل کے پی ایل ڈی بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرس کے لئے جو انتخابات ہوئے تھے اس میں سابق ایم ایل اے سنیل نائک  کی ٹیم نے زبردست کامیابی حاصل کرتے ہوئے تمام پندرہ نشستوں  پر اپنی جیت درج کی ہے ۔
    
خیال رہے کہ پی ایل ڈی بینک کے انتخابات کافی تنازعہ اور کشیدگی کا شکار رہے ۔ سنیل نائک کے گروہ اور ان کے مقابل امیدواروں کے درمیان رسہ کشی بہت زیادہ بڑھ گئی تھی ۔ اسی وجہ سے 13 اگست کو انتخابات منعقد ہونے کے باوجود ووٹوں کی گنتی اور نتائج کے اعلان پر کرناٹکا ہائی کورٹ دھارواڑ بینچ نے روک لگا دی تھی ۔     اب عدالت سے اجازت ملنے کے بعد اتوار کے دن صبح 8 بجے سے شام 7 بجے تک نیو انگلش  اسکول  ہال میں ووٹوں کی گنتی کی گئی اور تمام 15 نشستوں پر سنیل نائک گروہ کے امیدواروں کی جیت کا اعلان کیا گیا ۔ سنیل نائک گروہ کے مقابل گروہ سے ایک امیدوار بھی اپنی جیت درج کرنے میں ناکام رہا ۔ 
    
بورڈ آف ڈائریکٹرس کے لئے جن امیدواروں نے کامیابی درج کی ہے ان کے نام یہ ہیں : سنیل نائک ( سابق ایم ایل اے) ، شیلیندر کمار، منجو موگیر، ناگپّا کوپیّا گونڈا، گائیتری وجئے کمار نائک، پورنیما کرشنا نائک ، ایرا تیمیّا نائک ، ہنومنتھا نارائن نائک ، سریش جٹیّا نائک ، نونیت گنیش نائک، منجو ناتھ شنیار نائک ، سنتوش مادیوا نائک،  دیوی داس ناگپّا نائک ، منجپّا مادیوا نائک اور ایشور منجو ناتھ نائک ۔
    
ووٹوں کی گنتی کے موقع پر حالات کو قابو میں رکھنے کے لئے پولیس کا کاونٹنگ سینٹر کے اطراف سخت بندوبست کیا گیا تھا ۔


Share: